ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

“متراں دا چلیا ٹرک نی” پاکستانی سینماؤں میں ریلیز

بھارتی پنجابی فلم “متراں دا چلیا ٹرک نی” 18 اکتوبر کو پاکستانی سینماؤں کی زینت بنے گی۔

شہرہ آفاق پنجابی فلم انگریج سے دنیا بھر میں شہرت حاصل کرنے والے نامور فنکار امریندر گل کی نئی پنجابی “متراں دا چلیا ٹرک نی” جمعہ 18 اکتوبر کو لاہور اور اسلام آباد سمیت پنجاب کے تمام سینماؤں کی زینت بن رہی ہے۔

فلم کی نمائش کے حقوق ڈسٹری بیوشن کلب کے پاس ہیں، سنسر بورڈ سے کلیرنس کے بعد اسے پنجاب سرکٹ کے تمام سینماؤں میں ریلیز کیا جارہا ہے۔

امریندر گل اس سے قبل چل میرا پت، لاہوریے، جٹ اینڈ جولیٹ سمیت لاتعداد سپرہٹ فلموں میں کام کرچکے ہیں اور مذکورہ فلم میں بھی انہوں نے ایک ایسے موضوع کا انتخاب کیا ہے جسے شائقین نے بھرپور سراہا ہے۔

فلم کے ٹریلر اور گیتوں کو لاکھوں افراد دیکھ اور سراہ چکے ہیں، فلم کی کاسٹ میں سونندا شرما اور سیانی گپتا سمیت دیگر لیڈ فنکار شامل ہیں جن کی لاجواب اداکاری نے فلم کی ہائی لائٹ کو چار چاند لگا دئیے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرول ڈیزل قیمت اضافہ کے بعد پاکستان میں پیٹرول پمپ پر نرخوں کا بورڈ

پیٹرول ڈیزل قیمت میں اضافہ: مسلسل پانچویں روز نرخ بڑھا دیے گئے

حکومتِ پاکستان کی وزارتِ توانائی (پیٹرولیم ڈویژن) کے جاری کردہ تازہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول …