google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 آئینی ترمیم پر بلاول اور فضل الرحمان میں اتفاق، مسودہ کیلئے خصوصی اجلاس طلب - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

آئینی ترمیم پر بلاول اور فضل الرحمان میں اتفاق، مسودہ کیلئے خصوصی اجلاس طلب

فضل الرحمان آئندہ 24 گھنٹے میں نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے

آئینی ترامیم پر پیپلز پارٹی اور جے یو آئی میں اتفاق ہونے کے بعد قومی اسمبلی اور سینیٹ کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے، تو دوسری جانب خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بھی طلب کیا گیا ہے، جس میں مسودہ کو حتمی شکل دی جائے گی۔ لیکن پی ٹی آئی نے خصوصی پارلیمانی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت سے انکار کردیا ہے۔

جمیعت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان اور بلاول بھٹو زرداری کا آئینی ترامیم کے مسودے پر اتفاق ہوگیا ہے۔ فضل الرحمان آئندہ 24 گھنٹے میں نواز شریف سے بھی ملاقات کریں گے۔ سینیٹر کامران مرتضی نے کہا تھا کہ 17 اکتوبر تک معاملات طے ہو جائیں گے۔

گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کہہ چکے ہیں کہ آئینی ترمیم پر ہم آہنگی ہوگئی ہے اور آئینی ترمیم جے یو آئی کے ہاتھ میں ہے، آئین سازی ہوگی تو صرف ہمارے مسودے پر ہوگی، جے یو آئی کے مسودے کے علاوہ کسی اور آئین سازی کی اجازت نہیں دیں گے۔

اس تمام پیشرف کے بعد وزارت پارلیمانی امور کی جانب سے قومی اسمبلی کا اجلاس بلانے کی سمری صدر مملکت کو ارسال کردی گئی ہے۔ جس کے مطابق اجلاس 17 اکتوبر کو شام 4 بجے ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے اجلاس میں تمام پارلیمانی جماعتوں کو آئینی ترمیم پربحث کا بھرپور موقع کیا جائے گا۔

اسی طرح سینیٹ اجلاس بھی 17 اکتوبر کو طلب کیا گیا ہے جو سہ پہر تین بجے ہوگا، سینیٹ اجلاس کا ایجنڈا کل فائنل کیا جائے گا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس بلائے جانے کے بعد آئینی ترامیم پر خصوصی پارلیمانی کمیٹی کا ہنگامی اجلاس بھی کل طلب کر لیا گیا جس میں مسودے کو حتمی شکل دی جائے گی۔

لیکن چئیرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کل کے اجلاس میں شریک نہیں ہوگی۔

انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی نے خصوصی کمیٹی کا بائیکاٹ نہیں کیا ہے، قیادت کے اسلام آباد میں نہ ہونے کے باعث شریک نہیں ہو پائیں گے۔

خصوصی کمیٹی کا اجلاس شام 4 بجے پارلیمنٹ ہاؤس میں ہوگا، کمیٹی چیئرمین خورشید شاہ اجلاس کی صدارت کریں گے، یہ اجلاس پہلے 17 اکتوبر کو طلب کیا گیا تھا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …