google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بابا صدیق کا قتل: سلمان خان کی سیکورٹی مزید سخت - UrduLead
اتوار , اپریل 20 2025

بابا صدیق کا قتل: سلمان خان کی سیکورٹی مزید سخت

بھارتی سیاستدان اور سلمان خان کے دوست بابا صدیقی کے قتل کے بعد بالی ووڈ کے میگا اسٹار کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی سیاستدان بابا صدیقی کے قتل کے بالی ووڈ اسٹار سلمان خان کی سیکورٹی مزید سخت کردی گئی ہے۔

سلمان خان کے ممبئی میں واقع گھر پرسیکورٹی اہلکاروں کی اضافی نفری تعینات کردی گئی ہے۔

ممبئی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سلمان خان اور ان کے گھروالوں کے تحفظ کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں۔

سلمان خان  نے اپنےدوست اور سینئر سیاستدان بابا صدیقی کے گھروالوں سے ملاقات کی اورافسوس کا اظہار کیا۔

سلمان خان اس موقع پر گھر واپسی کے لیے نکلے تو پریشان نظر آئے۔ بابا صدیقی کے قتل میں لارنس بشنوئی کے ملوث ہونے کا شبہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔

لارنس بشنوئی گروپ متعدد مرتبہ سلمان خان کو قتل کرنے کی دھمکیاں دے چکا ہے۔

سلمان خان کے گھر پر فائرنگ بھی کی جاچکی ہے۔

گینگسٹربشنوئی لارنس نے کالے ہرن کے شکار پر سلمان خان سے معافی مانگنے کا مطالبہ کیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

حسن علی کو ایرن ہالینڈ نے ‘جوکر’ قرار دیدیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے لیڈنگ وکٹ ٹیکر بالر حسن علی کو غیر …