جمعرات , جنوری 29 2026

دوسرے ٹیسٹ سے قبل پاکستان کے 4 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ

انگلینڈ کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میچ سے قبل پاکستان کے 4 کرکٹرز کے فٹنس ٹیسٹ لینے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق فٹنس ٹیسٹ کے لیے کامران غلام، زاہد محمود، امام الحق اور نعمان علی کو طلب کیا گیا ہے۔

چاروں کرکٹرز کے آج فٹنس ٹیسٹ ہونے کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ نعمان علی اور زاہد محمود کو پہلے ٹیسٹ کے اسکواڈ سے ریلیز کیا گیا تھا، دونوں کرکٹرز فٹنس کے مطلوبہ معیار پر بھی پورے نہیں اترے تھے۔

ذرائع نے بتایا کہ دوسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہونے والے ابرار احمد اسپتال میں زیرِ علاج ہیں۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 15 اکتوبر سے شروع ہو گا۔

یاد رہے کہ ملتان ٹیسٹ انگلینڈ نے پاکستان کو ایک اننگ اور 47 رنز سے شکست دی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان-چین کے درمیان معدنی شعبے میں تعاون

مشترکہ ڈیجیٹل ای مائننگ پلیٹ فارم کا اجرا پاکستان اور چین نے معدنیات کے شعبے …