اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

اسلام آباد کی بڑی یونیورسٹی کے باہر منشیات سپلائی کرنیوالی خاتون گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے عملے نے اسلام آباد میں تعلیمی اداروں کے اطراف منشیات فروشی کے خلاف کریک ڈاؤن کر کے 24 گھنٹوں کے دوران خاتون سمیت 5 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

اے این ایف کے ترجمان کا کہنا ہے کہ کارروائیوں میں 44 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 3.445 کلو گرام منشیات برآمد ہوئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ گرفتار ملزمان نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

ترجمان کے مطابق اسلام آباد کی ایک بڑی یونیورسٹی کے قریب خاتون منشیات فروش سے 1 کلو گرام ہیروئن اور 200 گرام چرس برآمد کی گئی۔

انہوں نے کہا ہے کہ ملتان میں یونیورسٹی کے قریب ملزم سے 495 گرام آئس جبکہ ڈیرہ غازی خان کے قریب 2 کارروائیوں میں 2 ملزمان سے 1200 گرام آئس برآمد ہوئی ہے۔

ترجمان اے این ایف کا یہ بھی کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر لیے گئے ہیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …