انگلینڈ کے خلاف پہلے ٹیسٹ میچ کے پہلے دن کھیل کے اختتام تک پاکستان نے 4 وکٹوں پر 328 رنز بنالیے ہیں۔
ملتان ٹیسٹ میں پہلی وکٹ جلد گرنے کے بعد شان مسعود اور عبداللّٰہ شفیق نے اننگز سنبھالی اور دونوں کے درمیان 253 رنز کی شرکت قائم ہوئی۔
شان مسعود 151 اور عبداللّٰہ شفیق 102 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
پاکستان کی پہلی وکٹ 8 رنز پر گری تھی جب صائم ایوب 4 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔
قومی ٹیم کی دوسری 261 رنز پر گری جب عبداللّٰہ شفیق 102 رنز بنا آؤٹ ہوئے، مزید 2 رنز کا اضافہ تو کپتان شان مسعود بھی 151 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔
انگلینڈ کی جانب گس ایٹکنسن 2 اور جیک لیچ نے ایک وکٹ حاصل کی۔
ملتان ٹیسٹ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے قومی ٹیم کے کپتان شان مسعود نے کہا ہے کہ ہمارے پاس ٹیم میں 2 اسپنرز اور 3 فاسٹ بولرز ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم چیزوں کو تبدیل کر کے ٹریک پر واپس آنا چاہتے ہیں۔
انگلینڈ کے کپتان اولی پاپ نے کہا کہ ہم ٹاس جیتتے تو بیٹنگ ہی کرتے۔