اسلام آباد میں بانی پی ٹی آئی اور وزیرِ اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔
عامر مغل سمیت 2 سے 3 ہزار نامعلوم پی ٹی آئی کارکنان کو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر ایس ایچ او تھانہ نون کی مدعیت میں درج کی گئی جس میں اے ٹی سی ایکٹ، جلاؤ گھیراؤ، املاک کو نقصان پہنچانا اور کار سرکار میں مداخلت کی دفعات شامل ہیں۔
مقدمے کے متن کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور علی امین گنڈاپور کے ایماء پر جلوس میں شامل شرکاء نے پولیس اہل کاروں پر تشدد کیا۔
ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ شرکاء نے 26 نمبر چونگی پر کرینز، موٹر سائیکلوں، گاڑیوں اور سرکاری املاک کو جلایا۔