google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 اسلام آباد کے تمام راستے ٹریفک کیلیے کھل گئے، میٹرو بس چوتھے دن بھی معطل - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

اسلام آباد کے تمام راستے ٹریفک کیلیے کھل گئے، میٹرو بس چوتھے دن بھی معطل

وفاقی دارالحکومت میں رکاوٹیں لگا کر بند کیے گئے تمام راستے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں جب کہ میٹرو بس سروس چوتھے دن بھی معطل ہے۔

ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق وفاقی دارالحکومت کے تمام رستے ٹریفک کے لیے کھول دیے گئے ہیں اور تمام سڑکوں پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں ہے جب کہ افسران ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے ذمے داریوں میں مصروف ہیں۔

مزید تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ روات ٹی کراس دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھلا ہے۔ اسی طرح کورال چوک دونوں طرف سے کھول دیا گیا ہے۔ کھنہ پل کو بھی دونوں جانب سے ٹریفک کے لیے بحال کیا گیا ہے۔

فیض آباد ،مری روڈاور ایکسپریس ہائے وے کے بھی دونوں جانب گاڑیاں رواں دواں ہیں۔ اسی طرح مری روڈ ٹریفک دفتر کے پاس سے دونوں اطراف سے ٹریفک کے لیے کھلے ہیں۔ پشاور موڑ، گولڑہ موڑ، 26نمبر چونگی اور موٹر وے لنک روڈ بھی ٹریفک کے لیے کھل چکے ہیں۔

کرنل شیر خان شہید روڈ، ایران ایونیو، کھنہ پل لہترا روڈ، جی 14، سری نگر ہائی وے، سترہ میل ٹوہ پلازہ، بھارہ کہو، کٹی پہاڑی جی ٹی روڈ بھی دونوں جانب سے ٹریفک کے لیے کھلے ہیں۔ اسی طرح زیرو پوائنٹ اور خیابان چوک بھی بحال ہیں۔ شہری ریڈ زون میں داخلے کے لیے مارگلہ روڈ کا استعمال کر سکتے ہیں۔

دوسری جانب راولپنڈی سیکشن پر میٹرو بس سروس 3 دن کی بندش کے بعد کھول دی گئی ہے۔ راولپنڈی صدر اسٹیشن سے آئی جے پی اسٹیشن تک میٹرو بس سروس آپریشنل ہے تاہم اسلام آباد سیکشن پر میٹرو بس سروس چوتھے دن بھی معطل ہے اور آئی جے پی اسٹیشن سے لے کر پاک سیکرٹریٹ اسٹیشن تک میڑو بس سروس آج چوتھے دن بھی بند ہے ، جس کی وجہ سے شہریوں کو شدید پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …