انگلینڈ کرکٹ ٹیم کے کپتان بین اسٹوکس کی پہلے ٹیسٹ میچ میں شرکت کا فیصلہ نہ ہوسکا، بین اسٹوکس کی عدم موجودگی میں اولی پوپ کپتانی کریں گے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق انگلینڈ کو پہلے ٹیسٹ کےلیے بین اسٹوکس کی دستیابی کے لئے مزید انتظارکرنا ہوگا،
بین اسٹوکس کی غیر موجودگی میں اولی پاپ ٹیم کی قیادت کریں گے، انگلینڈ ٹیم پلئینگ الیون کا اعلان ٹیسٹ میچ سے دو روز قبل کرتی ہے
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ روایت کے مطابق انگلینڈ ٹیم کا ہفتے کو پاکستان کے خلاف پلئینگ الیون کے اعلان کا امکان ہے،
بین اسٹوکس دی ہنڈرڈ لیگ کے دوران ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہوئے تھےبین اسٹوکس انجری کی وجہ سے سری لنکا کےخلاف ٹیسٹ سیریز نہیں کھیل سکے تھے۔
انگلینڈ ٹیم کے اوپنر بیٹسمین زیک کرولی کا کہنا ہے کہ ابھی بین اسٹوکس کے کھیلنے کےحوالے سے ہم نہیں جانتے،
بین اسٹوکس بظاہر ٹھیک لگ رہے ہیں اور انجری سے ریکور کر رہے ہیں، میرے خیال میں انکے مزید ٹیسٹ ہونا باقی ہیں۔