google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 نواز شریف کا لندن جانے کا پروگرام مؤخر - UrduLead
جمعرات , اپریل 3 2025

نواز شریف کا لندن جانے کا پروگرام مؤخر

آئینی ترمیم کے معاملے کی وجہ سے مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے لندن جانے کا پروگرام مؤخر کر دیا۔

ذرائع کے مطابق نواز شریف کا اسی ہفتے لندن جانے کا پروگرام بتایا گیا تھا۔

آئینی ترمیم کا معاملہ حل ہونے کے بعد نواز شریف لندن اور امریکا جائیں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئینی ترمیم اسی ہفتے یا دوسرے ہفتے کے شروع میں لائے جانے کا امکان ہے۔

 ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ آئینی ترمیم لانے سے پہلے سپریم کورٹ کے فیصلے کا انتظار ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

علی گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں عمران خان سے ملاقات

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی اڈیالہ جیل میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی …