پیر , اکتوبر 13 2025

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے ملتان پہنچ گئی

انگلینڈ کرکٹ ٹیم ٹیسٹ سیریز کھیلنے کے لیے ملتان پہنچ گئی، انگلش ٹیم کی قیادت آل راؤنڈر بین اسٹوکس کررہے ہیں۔

انگلینڈ کرکٹ ٹیم 2 اور 3 اکتوبر کو آرام کرنے کے بعد 4 اکتوبر سے اپنی پریکٹس شروع کرے گی۔

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ میچ 7 اکتوبر سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔

دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ملتان میں 15 اکتوبر سے کھیلا جائے گا جبکہ تیسرا اور آخری ٹیسٹ 24 اکتوبر سے راولپنڈی میں کھیلا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سردیوں کے آغاز پر احتیاطی تدابیر اپنانا ناگزیر

ملک بھر میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ماہرینِ صحت نے عوام کو خبردار کیا …