google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 وزیراعظم ملائیشیا آج 3 روزہ دورے پر پاکستان آئینگے - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

وزیراعظم ملائیشیا آج 3 روزہ دورے پر پاکستان آئینگے

وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر ملائیشیا کے وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم آج تین روزہ دورے  پر  پاکستان پہنچیں گے۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزراء، نائب وزراء اور سینئر حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی ملائشین وفد بھی ان کے ہمراہ ہوگا۔

اس دورے کے دوران وزیراعظم داتو سری انور ابراہیم اور وزیراعظم محمد شہباز شریف کے درمیان ملاقات کے دوران دوطرفہ  تعلقات کو مزید مضبوط بنانے،

تجارت، توانائی، زراعت، صنعت، سیاحت، ثقافتی تبادلوں اور عوامی سطح پر رابطوں میں اضافہ سمیت مختلف شعبوں  میں تعاون ،علاقائی اور عالمی امور پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملتان سلطان کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) کے 10ویں ایڈیشن کے اتوارکے روز پہلے کھیلے …