google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پنجاب کے انٹرپارٹ ون کے نتائج کا اعلان کردیا گیا - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پنجاب کے انٹرپارٹ ون کے نتائج کا اعلان کردیا گیا

پنجاب کے انٹرپارٹ ون کے نتائج کا اعلان کردیا گیاہے۔

 گیارہویں جماعت کے امتحان میں ایک لاکھ 62ہزار امیدواروں نے شرکت کی۔انٹر میڈیٹ پارٹ ون کےامتحانات میں کامیابی کا تناسب 52فیصد رہا،

لاہور بورڈ کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ ون امتحانات میں 48  فیصد امیدوارفیل ہوئے،84 ہزار785 طلبا پاس ہوئے۔

دوسری جانب گوجرانوالہ تعلیمی بورڈ نے بھی انٹرپارٹ ون کےسالانہ نتائج کا اعلان کردیا،جہاں امتحانات میں ایک لاکھ31ہزار397امیدواروں نے شرکت کی،

چیئرمین تعلیمی بورڈ کےمطابق امتحانات میں63ہزار326 امیدوارفیل قرار پائے،کامیابی کا تناسب51 فیصد رہا،68ہزار71امیدوارکامیاب ہوئے۔

اس کےعلاوہ ساہیوال بورڈ نےبھی انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کےنتائج کااعلان کردیاساہیوال میں39ہزار855 طلبا نےامتحانات میں حصہ لیا،چیئرمین بورڈ کےمطابق 20ہزار 323طلبا امتحانات میں کامیاب ہوئے،کامیابی کا تناسب 51فیصد رہا۔

فیصل آباد تعلیمی بورڈ کی جانب سےانٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے نتائج کا اعلان کیا گیا،جہاں امتحانات میں 98ہزار834 امیدواروں نے حصہ لیا،سیکرٹری تعلیمی بورڈ کے مطابق امتحانات میں63ہزار806 طلبا پاس ہوئے،کامیابی کا تناسب 64.56 فیصدرہا۔

چیئرپرسن ملتان بورڈ مریم خان نےگیارہویں کےسالانہ نتائج کااعلان کردیا،جہاں68 ہزار 674طلبا نے امتحانات میں حصہ لیا،چیئرپرسن ملتان بورڈ مریم خان کاکہنا ہےکہ 37ہزار814 امیدوار امتحانات میں پاس ہوئے،امتحانات میں کامیابی کی شرح55فیصد رہا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پنجاب کا کوئی اسکول ونٹر کمیپ نہیں لگائے گا: محکمہ تعلیم

محکمہ اسکول ایجوکیشن پنجاب نے اسکولز میں ونٹر کمیپ نہ لگانے کی ہدایات جاری کردیں۔ …