بابر اعظم کی گیارہویں پوزیشن برقرار، شاہین آفریدی کا دسواں نمبر
آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں محمد رضوان کی ایک درجہ ترقی ہوئی ہے۔ وہ اب آٹھویں نمبرپر پہنچ گئے ہیں۔
قومی ٹیم کے مایہ ناز بیٹر بابراعظم کی بدستور گیارہویں پوزیشن ہے۔
پانچ درجہ تنزلی کے بعد بھارت کے مایہ ناز بیٹر وِراٹ کوہلی ٹاپ ٹین سے نکل گئے۔
ٹیسٹ بولرز کی رینکنگ میں بولنگ کے حوالے سے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے ریڑھ کی ہڈی سمجھے جانے والے شاہین آفریدی کی دسویں پوزیشن ہے۔
ون ڈے رینکنگ میں رحمان اللہ گرباز ٹاپ ٹین میں شامل ہونے والے افغانستان کے پہلے بلے باز بن گئے۔