گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے سرچ کمیٹی کی جانب سے وائس چانسلرز کے لیے شارٹ لسٹ کیے گئے امیدواروں کے انٹرویوز کیے۔
گورنر پنجاب نے آج متعلقہ یونیورسٹیوں کے قانون کے مطابق پنجاب یونیورسٹی ، لاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی، بہاوالدین زکریا یونیورسٹی ، فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی لاہور، یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی ٹیکسلا اور فاطمہ جناح ویمن یونیورسٹی راولپنڈی سمیت 13 سرکاری جامعات کے لیے سرچ کمیٹی کی طرف سے فائنل کیے گئے امیدواروں کے انٹرویوز کیے۔
اس موقع پر گورنر پنجاب سلیم حیدر کا کہنا تھا کہ بطور چانسلر جامعات کے تعلیمی معیار میں بہتری لانے کے لیے پرعزم ہوں وائس چانسلرز کی تعیناتیوں میں میرٹ کو یقینی بنایا جائے گا یونیورسٹیوں میں طلبا کی فلاح و بہبود کے لیے منشیات کی روک تھام اور طالبات کو جنسی ہراسگی سے بچاو سمیت متعدد اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں۔