ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

حکومت کا ٹیکس مقدمات تیزی سے نمٹانے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے ٹیکس مقدمات اور تنازعات کے حل کیلیے مقدمات تیزی سے نمٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایف بی آر اور قانونی ڈویژن حکام کے مشترکہ اجلاس میں ٹیکس مقدمات میں تیزی لانے کے اقدامات تجویز کیے گیے ہیں،

ٹیکس تنازعات کے حل کیلیے ایپلٹ ٹریبونل ان لینڈ ریونیو کا دائرہ اختیار 50 ملین تک بڑھانے کا اصولی فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایپلٹ ٹربیونل ان لینڈ ریونیو سنگل بنچ کو کو 50 ملین مالیت تک کے مقدمات سننے کی اجازت ہوگی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ اقدام وفاقی حکومت کی جانب سے ایپلٹ ٹریبونل ریفارمز کے تحت تجویز کیا گیا ہے۔

ایف بی آر ذرائع کے مطابق ٹیکس مقدمات کے جلد فیصلے ممکن بنانے کیلئے وزیراعظم کی ہدایت پر اے ٹی آئی آر کے اختیارات میں اضافہ کیا جارہا ہے،
ٹیکس اصلاحات کے تحت ایپلٹ ٹریبونل کو مزید اختیارات حاصل ہوں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

خواتین ایشیا کپ سیمی فائنل میں دبئی اسٹیڈیم میں سری لنکن اور پاکستانی خواتین کرکٹرز میچ کے دوران

خواتین ایشیا کپ سیمی فائنل: سری لنکا کی پاکستان کے خلاف سنسنی خیز کامیابی، فائنل میں جگہ پکی

سری لنکا خواتین کرکٹ ٹیم نے خواتین ایشیا کپ سیمی فائنل میں پاکستان کو 4 …