google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی - UrduLead
اتوار , مئی 18 2025

پیٹرول، ڈیزل کی قیمت میں کمی

وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کی منظوری دے دی۔ 

اسلام آباد سے ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت میں 10 روپے فی لیٹر کمی کر دی گئی ہے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 13 روپے 6 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق مٹی کا تیل 11 روپے 15 پیسے فی لیٹر سستا کر دیا گیا اور لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 12 روپے 12 پیسے کمی کی گئی ہے۔

وزارت خزانہ نے قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا جس کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

پٹرول کی نئی قیمت 249 روپے 10 پیسے فی لیٹر مقرر ہوگئی جبکہ ڈیزل کی نئی قیمت 249 روپے 69 پیسے فی لیٹر ہے۔ 

مٹی کے تیل کی نئی قیمت 158 روپے 47 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی نئی قیمت 141 روپے 93 پیسے فی لیٹر  ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

کراچی کنگزنے پشاور زلمی کو 23 رنز سے شکست دے کر اگلے مرحلے کےلیے کوالیفائی کرلیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) سیزن 10 کے 27ویں میچ میں کراچی کنگز نے …