پاکستان شوبز انڈسٹری میں بطور ماڈل شہرت حاصل کرنیوالی حمائمہ ملک نے کہا کہ انکے بھائی فیروز خان اداکار سلمان خان کی طرح ہیں کیونکہ ان کے پاس بہت بڑا اسٹارڈم اور بہت بڑی فین فالوئنگ ہے۔
حمائمہ ملک نے اپنے بھائی فیروز خان کو امیتابھ بچن کہہ ڈالا۔
بھارتی صحافی فریدون کو انٹرویو دیتے ہوئے اپنے بھائی فیروز خان کی صلاحیتوں کی تعریف کرتے ہوئے اداکارہ و ماڈل حمائمہ ملک نے اپنے بھائی فیروز خان کا بالی ووڈ اسٹار سلمان خان اور امیتابھ بچن کے درمیان ایک دلچسپ موازنہ کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ میرے بھائی فیروز خان کا اسٹارڈم یقینی طور پر سلمان خان اور امیتابھ بچن سے ملتا جلتا ہے اور میں سمجھتی ہوں کہ فیروز کا کیریئر طویل ہوگا اور وہ امیتابھ بچن کی طرح لیجنڈ بن جائیں گے۔
حمائمہ ملک نے کہا کہ انکے بھائی فیروز خان اداکار سلمان خان کی طرح ہیں کیونکہ ان کے پاس بہت بڑا اسٹارڈم اور بہت بڑی فین فالوئنگ ہے۔
انکا مزید کہنا تھا کہ میرے بھائی فیروز خان سے ملنے لوگ ہر جمعہ کو گھر آتے ہیں اور ان سے ملتے ہیں۔