ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

ماہرہ خان کی بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر

پاکستان شوبز انڈسٹری سے وابستہ عالمی شہرت یافتہ سُپر اسٹار اداکارہ ماہرہ خان نے اپنے بیٹے کے ہمراہ خوبصورت و یادگار تصویر شیئر کر دی۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے اسپتال کے کمرے سے ایک خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

مذکورہ تصویر میں انہیں اپنے اکلوتے بیٹے اذلان کے ہمراہ دیکھا جاسکتا ہے، انہوں نے یہ تصویر اذلان کی سالگرہ کے موقع پر شیئر کی ہے۔

پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ 24 برس کی عمر میں اپنی پوری دنیا کو دیکھتے ہوئے، جس کی نظریں مجھ پر ٹکی ہیں، صرف میرا ایک اذلان، (09 – 09 – 15)۔

اداکارہ نے اپنے بیٹے سمیت تمام بچوں کے حق میں دعا کرتے ہوئے لکھا کہ اللّٰہ میرے اذلان اور تمام بچوں کو سلامت رکھے، انہیں خوش و خرم، صحت مند اور لمبی زندگی عطا فرمائے۔ وہ صحیح راستے کا انتخاب کریں۔ وہ ہمیشہ شر سے محفوظ رہیں۔ آمین آمین۔ جیسا کہ میری امی کہتی ہیں، ساری ماؤں کے دل ٹھنڈے رکھ یا رب۔ آمین انشاء اللّٰہ۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان اور ان کے سابق شوہر علی عسکری نے 2007ء میں شادی کی تھی۔ ان کے بیٹے اذلان خان کی پیدائش 2009ء میں ہوئی تھی۔ 

ماہرہ خان اور علی عسکری نے 2015ء میں راہیں جدا کر لی تھیں، تاہم گزشتہ برس ماہرہ خان نے کاروباری شخص سلیم کریم سے دوسری شادی کی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

رضا اللّٰہ پاکستان ٹیسٹ ڈیبیو میچ میں ایڈجبسٹن کے میدان میں بلے بازی کرتے ہوئے

ایڈجبسٹن ٹیسٹ: رضا اللّٰہ کی طوفانی اننگز، پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف 129 رنز کی برتری حاصل کر لی

پاکستان اور انگلینڈ کے مابین جاری تیسرے ٹیسٹ میچ کے تیسرے دن ڈیبیو کرنے والے …