google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان ایونٹ کا پہلا میچ جیتنے میں ناکام - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی؛ پاکستان ایونٹ کا پہلا میچ جیتنے میں ناکام

ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کا پہلا میچ پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان 2-2 گول سے برابر ہوگیا۔

چین کے شہر ہلنبیور میں کھیلے جارہے ایونٹ کے پہلے میچ میں پاکستان اور ملائیشیا کے درمیان مقابلہ 2-2 گول سے برابر ہوگیا،

قومی ٹیم 0-2 صفر کی برتری حاصل کرنے کے باوجود اپنا پہلا میچ جیتنے میں ناکام رہی۔

افتتاحی میچ میں پاکستانی کھلاڑیوں نے میچ کے دوران 6 سے زائد پینلٹی کارنرز ضائع کیے۔

گرین شرٹس کی جانب سے پہلے کوارٹر میں پینلٹی کارنر کے ذریعے پہلا گول سفیان خان نے اسکور کیا جبکہ دوسرے کوارٹر میں ندیم احمد نے فیلڈ گول داغا۔

جواب میں ملائیشیا نے تیسرے اور چوتھے کوارٹر میں گول کر میچ برابر کردیا۔

قومی کپتان عماد شکیل بٹ شاندار پرفارمنس پر پلیئر آف دی میچ قرار پائے۔

پاکستان ٹورنامنٹ میں اپنا اگلا میچ 9 ستمبر کو صبح ساڑھے10 بجےکوریا کے خلاف کھیلے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …