اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

JUI کو بلوچستان حکومت کا حصہ بنانیکی پیشکش

اپوزیشن جماعت جمعیت علمائے اسلام کے ذرائع نے انکشاف کیاہے کہ حکومتی وفد نے جے یوآئی کو وفاق میں 4 وزارتوں اور بلوچستان حکومت کا حصہ بننے کی پیشکش کی تھی

مگر مولانا فضل الرحمان کا موقف تھا کہ حکومت سازی سے قبل جے یو آئی کو نظر انداز کیا گیا تھا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ذرائع نے بتایاکہ مولانا فضل الرحمان نے حکومت میں شامل ہونے سے انکار نہیں کیا، انہوں نے وزیراعظم سے فی الحال حکومت کاحصہ نہ بننے کا کہا تھا۔

ذرائع مولانا فضل الرحمان نے بتایا کہ حکومتی وفد نے جے یو آئی کو 4وزارتوں، بلوچستان حکو مت کاحصہ بنانے اور گورنرخیبرپختونخوا کا عہدہ دینے کی پیشکش کی۔

ذرائع مولانا فضل الرحمان نے بتا یاکہ حکومت سازی سے قبل نظرانداز کیا گیا، حکومت بنانے کیلئے مشاورت ضروری ہوتی ہے، حکومت کسی اور کی ہے اور بدنامی سیاست دانوں کی ہورہی ہے، ملک میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا کہ اقلیتی حکومت ہے۔

ذرائع مولانا فضل الرحمان نے کہاکہ پیپلز پارٹی ایشو ٹو ایشو سیاست کر رہی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …