google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 بیرونی مالی معاونت سست روی کا شکار، دستاویز - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

بیرونی مالی معاونت سست روی کا شکار، دستاویز

پاکستان کو ملنے والی بیرونی مالی معاونت بھی سست روی کا شکار ہوگئی، دستاویز کے مطابق پاکستان کو جولائی میں صرف 43 کروڑ 63 لاکھ ڈالر کی بیرونی مالی معاونت ملی۔ 

رواں مالی سال 19 ارب 21 کروڑ ڈالر ہدف کے مقابلے 2.2 فیصد قرض مل سکا۔ گزشتہ مالی سال اسی مدت میں 2 ارب 89 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرض ملا تھا۔ 

جولائی میں نیا پاکستان سرٹیفکیٹ کے ذریعے 12 کروڑ 77 لاکھ ڈالر موصول ہوا۔ 

عالمی مالیاتی اداروں نے پاکستان کو 20 کروڑ 10 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا جبکہ گزشتہ ماہ مختلف ممالک نے 10 کروڑ 76 لاکھ ڈالر فراہم کیے۔

چین نے پاکستان کو 9 کروڑ 67 لاکھ 60 ہزار ڈالر قرض فراہم کیا۔ جرمنی نے 35 لاکھ ڈالر اور سعودی عرب نے 26 لاکھ 90 ہزار ڈالر قرض دیا۔

عالمی بینک نے پاکستان کو 11 کروڑ 18 لاکھ 80 ہزار ڈالر قرض فراہم کیا جبکہ ایشیائی ترقیاتی بینک نے 5 کروڑ 40 لاکھ ڈالر سے زائد قرض دیا۔ 

اقتصادی امور ڈویژن کے مطابق انٹرنیشنل بینک فار ری کنسٹرکشن نے 2 کروڑ ڈالر سے زائد فراہم کیے۔ 

دستاویز کے مطابق پاکستان کو اس دوران ایک کروڑ ڈالر سے زائد کی گرانٹ بھی حاصل ہوئی جس میں امریکا نے سب سے زیادہ 44 لاکھ 42 ہزار ڈالر کی گرانٹ فراہم کی۔ 

دستاویز کے مطابق پاکستان کو مختلف منصوبوں کےلیے 42 کروڑ 59 لاکھ ڈالر قرض فراہم کیا گیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …