google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 PFF کے سابق صدر سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی - UrduLead
پیر , مئی 19 2025

PFF کے سابق صدر سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی

پاکستان فٹبال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی نارملائزیشن کمیٹی نے سابق صدر اشفاق حسین سمیت 22 افراد پر تاحیات پابندی عائد کردی۔

ان افراد پر پی ایف ایف ہاوس پر قبضہ اور متوازی تنظیم بنانے کا الزام تھا، پابندی کا فیصلہ پی ایف ایف ڈسپلنری کمیٹی نے کیا۔

پابندی کا شکار افراد میں سید اشفاق حسین شاہ، ظاہر شاہ، عامر ڈوگر اور سردار نوید حیدر بھی شامل ہیں۔

شرافت حسین بخاری، نوید اکرم، رحیم بلوچ اور دوست محمد خان پر بھی پابندی عائدکی گئی ہے جبکہ محمد نعمان، رانا اشرف، سعید رسول، عزیز اللّٰہ بھی تاحیات فٹبال سے آوٹ ہیں

عزیز اللّٰہ، فقیر محمد، فرزانہ روف، محمد سلیم، تصور عزیز اور صدیق شیخ پر بھی پابندی کی گئی ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

زلمی اور قلندر کا آج کا مقابلہ اگلے مرحلے کیلئے فیصلہ کن ہوگا

پاکستان سپرلیگ ( پی ایس ایل ) کے 10ویں ایڈیشن کے 29 میچ میں جیتنے …