منگل , اپریل 28 2026

سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 23 کرنے کا فیصلہ

وفاقی حکومت نے چیف جسٹس سمیت سپریم کورٹ کے ججز کی تعداد 23 کرنے کا فیصلہ کر لیا۔

حکومت نے عدلیہ سے متعلق اہم قانون سازی کا فیصلہ کرتے ہوئے ،1997 ایکٹ میں ترمیم کے ذریعے سپریم کورٹ ( ججزتعداد ) ترمیمی بل قومی اسمبلی سیکرٹریٹ میں جمع کروا دیا ہے۔

حکومتی رکن بیرسٹر دانیال چوہدری کے مجوزہ بل کے مندرجات بھی سامنے آگئے ہیں جن کے مطابق سپریم کورٹ ججز کی تعداد میں اضافہ کیسز بیک لاگ کے باعث ضروری ہے اور ججز کی تعداد میں اضافے سے کیسز کی بر وقت سماعت اور فیصلوں کو یقینی بنایا جاسکے گا۔ 

بل کے متن کے مطابق سائبر کرائم، ماحولیاتی قوانین اور عالمی تجارت کے کیسز میں ماہرین کی ضرورت ہے، مختلف شعبوں میں مہارت رکھنے والے ججز کی تقرری سے درست فیصلہ سازی ممکن ہوسکے گی۔ججز کی تعداد بڑھانے سے کسی جج پر غیر ضروری دباؤ میں کمی ہوگی۔ 

ججز کی بڑی تعداد فیصلوں میں متنوع آرا کا باعث بن سکتی ہیں اور پاکستان کی طرز پر عدالتی نظام رکھنے والے بہت سے ممالک میں ججز کی بڑی تعداد ہے اس لئے ججز کی تعداد میں اضافے سے پاکستان میں بین الاقوامی معیار سے ہم آہنگ فیصلے سامنے آئیں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

گیس بحران شدید: شارٹ فال 600 سے متجاوز

ملک بھر میں قدرتی گیس کا شارٹ فال 600 ملین کیوبک فٹ یومیہ سے بڑھ …