منگل , ستمبر 15 2026
بریکنگ نیوز

تاجروں سے چیئرمین FBR کے مذاکرات ناکام

تاجروں سے چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال کے مذاکرات ناکام ہوگئے۔

راشد محمود لنگڑیال کا کہنا ہےکہ تاجر دوست اسکیم کسی صورت واپس نہیں ہوگی۔

تاجروں کے تمام جائز مطالبات پورے کیے جائیں گے، مارکیٹ ریٹ پر نظر ثانی ہوسکتی ہے، چھوٹی دکانوں پر غیرضروری بوجھ نہیں ڈالا جائے گا۔

چیئرمین ایف بی آر راشد محمود لنگڑیال نے یہ بات کراچی میں تاجروں سے ہونے والی ملاقات میں کہی۔

چیئرمین ایف بی آر کا کہنا تھا کہ تاجر دوست اسکیم کو تاجروں کے تعاون سے ہی نافذ کیا جائےگا۔

چیئرمین ایف بی آر کا مزید کہنا تھا کہ ایڈوانس انکم ٹیکس کا صاف وشفاف طریقہ کار بنایا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

 راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں نیشنل ایکوئیوَلنس بورڈ امتحان دیتے ہوئے طلبہ

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی میں نیشنل ایکوئیوَلنس بورڈ امتحان کا کامیاب انعقاد

راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی (آر ایم یو) نے پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل (پی ایم اینڈ …