پیر , اکتوبر 13 2025

خواتین پر تشدد کرنیوالے مردوں کیخلاف سخت کارروائی کا مطالبہ

پاکستانی ٹی وی ڈراموں کی معروف اداکارہ بشریٰ انصاری نے خواتین پر  تشدد کرنے والے مردوں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کردیا۔

 بشریٰ انصاری نے پاکستان اور بھارت میں خواتین پر تشدد، زیادتی اور ان کے قتل کے خلاف آواز بلند کردی۔

فوٹوز اینڈ ویڈیوز شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں بشریٰ انصاری نے کچھ ہفتے قبل ملتان میں شوہر کے ہاتھوں قتل کی گئی ثانیہ زہرہ اور بھارتی شہر کولکتہ میں قتل کی گئی ڈاکٹر سمیت دیگر واقعات  کی مذمت کی۔

انہوں نے کہا کہ خواتین پر تشدد کے واقعات اس وقت تک نہیں رکیں گے جب تک کہ ہم ان مردوں کو سخت سزائیں دینا شروع نہیں کریں گے اور ان کی  مردانگی نہیں ختم کریں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

سینیٹر انوشہ رحمان پنجاب کی سینئر ایڈوائزر مقرر

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر رہنما اور سابق وفاقی وزیر برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی سینیٹر …