ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

’ایکس کی بندش سے ملک کا امیج خراب ہورہا ہے: قائمہ کمیٹی

ملک میں مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس کی بندش پر سینیٹ آئی ٹی کمیٹی نے سیکریٹری داخلہ اور چیئرمین پاکستان ٹیلی کام اتھارٹی (پی ٹی اے) کو طلب کرلیا۔

سینیٹ کی انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) کمیٹی کا اجلاس چیئرپرسن انوشہ رحمٰن کی زیر صدارت ہوا، جس میں ’ایکس‘ کی بندش کا معاملہ زیرغور آیا۔

سینیٹر افنان اللہ خان نے پی ٹی اے حکام سے سوال کیا کہ بتایا جائے کہ ملک میں ایکس کیوں بند ہے، ایکس کی بندش کی وجہ سے ملک کا امیج خراب ہو رہا ہے۔

پی ٹی اے حکام نے کمیٹی کو بتایا کہ ایکس کو وزارت داخلہ کے احکامات پر بند کیا گیا، یہ وزارت داخلہ ہی بتا سکتا ہے کہ اسے کیوں بند کیا گیا جب کہ ایکس کا پلیٹ فارم بیرون ملک ہے، ایکس حکام کو نوٹس بھیجتے ہیں وہ اس پر عملدرآمد نہیں کرتے۔

چیئرپرسن کمیٹی نے انوشہ رحمٰن نے کہا کہ پی ٹی اے کے پاس کچھ بلاک کرنے کی کیپیسٹی نہیں، پی ٹی اے نے وزارت داخلہ کے احکامات پر عملدرآمد نہیں کیا، ہم معاملے پر سیکرٹری داخلہ کو بلا کر ان سے پوچھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں تو آج بھی ایکس چل رہا ہے، کمیٹی نے ایکس کی بندش پر سیکرٹری داخلہ اور چیئرمین پی ٹی اے کو طلب کرلیا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایک یوفون صارف اسمارٹ فون پر موبائل بنڈل کی قیمتیں چیک کر رہا ہے، جو پاکستان بھر میں پری پیڈ صارفین کو متاثر کرنے والے یوفون بنڈل قیمتوں میں اضافے کی عکاسی کرتا ہے۔

یوفون بنڈل قیمتوں میں اضافہ: ٹاپ 15 پیکجز ایک سال میں 14.3 فیصد مہنگے، صارفین سراپا احتجاج

مالی سال 2026 کے دوران ریکارڈ کیے گئے یوفون بنڈل قیمتوں میں اضافے نے کمپنی …