google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 پی ٹی آئی نے آج کا اسلام آباد جلسہ ملتوی کر دیا - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

پی ٹی آئی نے آج کا اسلام آباد جلسہ ملتوی کر دیا

پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کے جلسے کی اجازت مل گئی

پاکستان تحریکِ انصاف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا۔

گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا ہے کہ جلسہ ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ اعظم سواتی نے جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد جلسہ ملتوی کیا گیا، جلسے کی نئی تاریخ 8 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کے جلسے کی اجازت مل گئی

اسلام آباد انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو 8 ستمبر کو جلسہ کرنے کی اجازت دے دی جس کا ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

انتظامیہ کی جانب سے 40 ہدایات کے ساتھ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کا آج 22 اگست کا این او سی مذہبی جماعتوں کی احتجاج کی وجہ سے منسوخ کیا۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد نے کہا ہے کہ 8 ستمبر کو انتظامیہ جلسے کو سیکیورٹی فراہم کرے گی، جلسہ کرنے والے افراد کسی بھی شہری کے بنیادی حقوق کو متاثر نہیں کریں گے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ لوگ شام 4 بجے اکٹھے ہوں گے اور 7 بجے جلسہ ختم کرنا ہو گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق جلسہ انتظامیہ کی ڈیوٹی ہوگی کہ جلسہ ختم کرنے کے بعد کارکنوں کو منتشر کیا جائے، 8 ستمبر کو کارکنوں کو جلسہ گاہ میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہو گی۔

واضح رہے کہ اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف نے وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں آج ہونے والا جلسہ ملتوی کر دیا تھا۔

’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا تھا کہ جلسہ ملتوی کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان نے کہا ہے کہ اعظم سواتی نے جلسہ ملتوی کرنے کا اعلان کیا ہے۔

بیرسٹر گوہر خان کا کہنا تھا کہ بانیٔ پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد جلسہ ملتوی کیا گیا، جلسے کی نئی تاریخ 8 ستمبر مقرر کی گئی ہے۔

بانی کی ہدایت پر جلسے کی تاریخ بدلی: عمر ایوب

دوسری جانب سیکریٹری جنرل تحریکِ انصاف عمر ایوب نے کہا ہے کہ بانیٔ پی ٹی آئی کی ہدایت پر اسلام آباد جلسہ کی تاریخ تبدیل کی جا رہی ہے۔

عمر ایوب کا کہنا ہے کہ اطلاعات ہیں کہ حکومت جلسے کی آڑ میں انتشار پھیلانے کی سازش کر رہی ہے۔

فیض آباد اور ریڈ زون کنٹینرز لگا کر سیل

اس سے قبل پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کی جانب سے اسلام آباد میں جلسے کی کال دیے جانے پر پولیس نے فیض آباد اور ریڈ زون کو کنٹینرز لگا کر مکمل سیل کر دیا۔

اس کے علاوہ ڈبل روڈ اور 26 نمبر چورنگی کو بھی پولیس نے مکمل سیل کر دیا، جس کے باعث راستوں کی بندش سے گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں اور شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ادھر وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی زیرِ صدارت رات گئے امن و امان کا جائزہ لینے سے متعلق اجلاس ہوا جس میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ امنِ عامہ برقرار رکھنا ہماری اولین ترجیح ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی کا کہنا تھا کہ کسی کو ریڈ زون میں آنے کی اجازت نہیں دے سکتے، احتجاج کرنا ہر ایک کا حق ہے، احتجاج مناسب جگہ پر ہونا چاہیے، احتجاج سے عوام کے روز مرہ کے معمولات میں خلل نہیں پڑنا چاہیے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …