اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

بلوچستان میں بارشوں سے 29 افراد جاں بحق ہوئے، پی ڈی ایم اے

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بلوچستان میں 7 جون سے اب تک بارشوں سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ جاری کردی جس کے مطابق ڈھائی ماہ کے دوران 29 افراد جاں بحق ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کی رپورٹ کے مطابق جاں بحق ہونے والوں میں 15 مرد، 13 بچے اور ایک خاتوں شامل ہے جبکہ بارشوں کے باعث مختلف حادثات میں 37 افراد زخمی ہوئے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے 235 مکانات مکمل تباہ اور 602 کو جزوی نقصان پہنچا، اسی طرح بارشوں سے 7 پلوں، 52 شاہراؤں کو نقصان پہنچا۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق بارشوں سے 150 مویشی ہلاک اور 412 ایکڑ پر کھڑی فصلیں تباہ ہوئیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

زامل کی منافقت کو ظاہر کرتا در نجات ڈرامے کا منظر، زامل اور زریاب کے کردار

زامل کی منافقت: “در نجات” میں زریاب کے ماضی پر تنقید پر شائقین مشتعل

زامل کی منافقت اس وقت سوشل میڈیا پر زیرِ بحث آئی جب اے آر وائے …