جمعہ , جون 19 2026

منسوخ شدہ اور جعلی شناختی کارڈ پر جاری سمز بلاک: پی ٹی اے

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی(پی ٹی اے) نے منسوخ شدہ اور جعلی شناختی کارڈ پر جاری سمز بلاک کرنے کی تصدیق کر دی۔

ترجمان پی ٹی اے نے کہا کہ 16 اگست کی ڈیڈ لائن گزرنے کے بعد منسوخ شدہ اور جعلی شناختی کارڈ پر جاری سمز بلاک کردی گئی ہیں۔

صارفین نادرا سے نیا شناختی کارڈ لے کر سمز بحال کرا سکتے ہیں، بلاک سمز اصل شناختی کارڈ پر بائیو میٹرک کراکے بحال کرائی جا سکتی ہیں۔

ترجمان پی ٹی اے کے مطابق بلاک کی جانیوالی سمز کے حوالے سے اعدادوشمار چند روز میں جاری کیے جائیں گے ۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا کہ پی ٹی اے نے منسوخ شدہ اورجعلی شناختی کارڈز کا ڈیٹا نادرا سے حاصل کیا، ڈیٹا ملنے کے بعد موبائل فون آپریٹرز کو سمز بلاک کرنے کے احکامات جاری کیے گئے ۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اینتھروپک کے دو جدید اے آئی ماڈلز بند

امریکی حکم پر غیر ملکی صارفین کی رسائی ختم امریکی مصنوعی ذہانت کمپنی اینتھروپک نے …