جمعرات , جنوری 29 2026

عاطف اسلم کی اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت تصویریں

نوجوان نسل کے پسندیدہ گلوکار عاطف اسلم نے اہلیہ کے ہمراہ خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں۔

اداکار و گلوکار عاطف اسلم سوشل میڈیا پر کم ہی نظر آتے ہیں، گلوکار کے مداح اِن کی نئی تصویروں اور گانوں کے انتظار میں رہتے ہیں۔

لالی ووڈ سمیت بالی ووڈ میں بھی اپنی آواز کا جادو جگانے والے گلوکار عاطف اسلم نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ نئی تصویریں شیئر کر کے اُنہیں خوش کر دیا ہے۔

عاطف اسلم نے اہلیہ، سارہ بھروانہ کے ساتھ خوبصورت تصویریں شیئر کی ہیں جن میں اس جوڑی کو فیشن آئیکون کے روپ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

اپنی اور اہلیہ کی ان تصویروں کو فلم ’بول‘ کے اداکار نے ’سن شائن‘ کا کیپشن دیا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے کمنٹ باکس میں عاطف اسلم اور سارہ بھروانہ کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا جا رہا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان-چین کے درمیان معدنی شعبے میں تعاون

مشترکہ ڈیجیٹل ای مائننگ پلیٹ فارم کا اجرا پاکستان اور چین نے معدنیات کے شعبے …