بدھ , اکتوبر 15 2025

گورنر کی تبدیلی کا فیصلہ ہوا تو حکومت میں رہنے کا جواز نہیں: فاروق ستار

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے سینئر مرکزی رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ن لیگ نے گورنر سندھ کو تبدیل کرنے کا یکطرفہ فیصلہ کیا تو ایم کیو ایم کے حکومت میں رہنے کا کوئی جواز نہیں ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ یہی طے ہوا تھا کہ سندھ کے گورنر کامران ٹیسوری ہی رہیں گے، کامران ٹیسوری کو ہٹانے کی قیاس آرائیاں بھی ہوتی رہیں۔

اس سے پہلے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کا بیان سامنے آیا تھا کہ بشیر میمن کو گورنر سندھ بنائے جانے کی خبروں میں صداقت نہیں۔

اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی سے مشاورت جاری ہے، اس حوالے سے چند روز میں فیصلہ ہوجائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ہفتہ وار مہنگائی میں معمولی اضافہ، مرغی اور پیاز کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ

پاکستان میں مہنگائی کی شرح میں معمولی اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جب کہ بنیادی …