اتوار , مئی 3 2026

پختونخوا میں تعلیم کارڈ کے اجرا کا فیصلہ

وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پورنے صوبے بھر میں تعلیم کارڈ کے اجرا کا فیصلہ کرلیا۔

علی امین گنڈاپور نے محکمہ تعلیم اور خزانہ کو فوری اقدامات کی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ تعلیم کارڈ کا اجرا اپر چترال سے کیا جائے گا، پسماندہ ضلع سے تعلیم کارڈ کا اجرا کررہے ہیں۔

ان کاکہنا تھا کہ بہترین نتائج کے لئے منصوبے کو پہلے پائلٹ کیا جائے گا، دیگر ضلعوں تک مرحلہ وار وسعت دی جائے گی، یہ ہماری حکومت کا فلیگ شپ منصوبہ ہوگا۔

وزیراعلی کے پی کا مزید کہنا تھا کہ مستقبل کے نوجوانوں پر یہ ہماری حکومت کی سب سے بڑی انویسٹمنٹ ہوگی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

40 یونیورسٹی سب کیمپسز قائم کرنے کا اعلان

حکومت کا اعلیٰ تعلیم تک رسائی بڑھانے کا بڑا فیصلہ صوبائی حکومت نے اعلیٰ تعلیم …