ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

ماہرہ خان کو شوہر سے ملا تحفہ چوری

عالمی شہرت یافتہ پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے اپنے شوہر کی طرف سے ملنے والا خوبصورت، پسندیدہ تحفہ گُم کر دیا ہے۔

حال ہی میں اداکارہ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے، جس میں انہوں نے اپنے فیشن برانڈ کے لیے ویڈیو ریکارڈ کروائی اور دلچسپ سوالوں کے جوابات دیئے۔

ماہرہ خان سے سوال کیا گیا اب انہوں نے کون سا بہترین تحفہ موصول کیا ہے؟

اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے اپنے شوہر سلیم کریم سے ملنے والے تمام تحائف بہت پسند ہیں کیونکہ وہ بہترین تحائف دیتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ مجھے میرے شوہر کی طرف سے ملنے والے تمام تحائف بہت پسند ہیں لیکن میں نے اپنا پسندیدہ آخری تحفہ کھو دیا ہے،

مجھے لگتا ہے کہ کسی نے اسے چوری کر لیا ہے اور جس نے بھی ایسا کیا ہے وہ یقیناً جہنم میں جائے گا کیونکہ میرے شوہر کا خیال ہے کہ میں نے اسے جان بوجھ کر کھو دیا لیکن میں نے ایسا نہیں کیا۔

ماہرہ خان نے مزید بتایا کہ میرے شوہر مجھے جتنے بھی تحائف دیتے ہیں، ان میں سے مجھے وہ خوبصورت چوڑیاں سب سے زیادہ پسند ہیں جو وہ مجھے ہر ہفتے دیتے ہیں۔ 

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …