پیر , اکتوبر 13 2025

تحریک انصاف کو 22 اگست کو جلسے کی اجازت

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت مل گئی۔

ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی کو اسلام آباد میں جلسے کی اجازت دینے سے متعلق عدالت کو آگاہ کر دیا۔

سرکاری وکیل نے بتایا کہ انتظامیہ کی جانب سے 22 اگست کو ترنول میں جلسہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے۔

وکیل شعیب شاہین نے کہا کہ ہمیں 22 اگست ہی منظور ہے اور جلسے کی تیاری کے لیے بھی وقت چاہیئے ہوتا ہے۔

عدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔ درخواست پر مزید سماعت آئندہ ہفتہ کے لیے ملتوی کر دی گئی

About Aftab Ahmed

Check Also

سردیوں کے آغاز پر احتیاطی تدابیر اپنانا ناگزیر

ملک بھر میں سردیوں کے آغاز کے ساتھ ماہرینِ صحت نے عوام کو خبردار کیا …