google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 میڈلز کی دوڑ میں پاکستان بھارت سے بھی آگے - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

میڈلز کی دوڑ میں پاکستان بھارت سے بھی آگے

فرانس میں جاری پیرس اولمپکس 2024 میں میڈلز کی دوڑ میں پاکستان بھارت سے بھی آگے ہے۔

پیرس اولمپکس کے 13 ویں روز کے اختتام پر مزید گولڈ میڈلز کا فیصلہ ہوا جن میں پاکستان سمیت کئی ممالک نے اپنا پہلا میڈل حاصل کیا۔ پوائنٹس ٹیبل پر اب تک 80 ممالک کا کھاتہ کھل چکا ہے۔

جیولین تھرو کے مقابلے میں پاکستانی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے فائنل راؤنڈ میں کامیابی حاصل کر کے گولڈ میڈل جیت لیا۔ پیرس اولمپیکس میں جیولن تھرو مقابلوں کا فائنل راؤنڈ میں  قومی ایتھلیٹ ارشد ندیم نے اپنی دوسری کوشش میں 92.97 میٹر کی تھرو لگا دی۔

ارشد ندیم کی دوسری تھرو کی بدولت وہ گولڈ میڈل اپنے نام کرنے میں کامیاب ہوئے۔ اس طرح پاکستان نے 40 سال بعد اولمپکس مقابلوں میں گولڈ میڈل جیتا۔

میڈل ٹیبل کی بات کی جائے تو گولڈ میڈل جیتنے کے بعد پاکستان 53 ویں نمبر پر آگیا جبکہ بھارت 4 برانز اور 1 سلور جیتنے کے بعد مجموعی 5 میڈلز کے ساتھ 64ویں نمبر پر موجود ہے۔

پیرس اولمپکس میں اب تک کوئی گولڈ میڈل حاصل نہ کرنے کی وجہ سے بھارت 5 میڈلز حاصل کرنے کے باوجود کئی ممالک سے پیچھے ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …