google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 سابق شوہر کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دیتی، بشریٰ انصاری - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

سابق شوہر کیخلاف کسی کو بات نہیں کرنے دیتی، بشریٰ انصاری

پاکستانی شوبز انڈسٹری کی سینیئر اداکارہ بشریٰ انصاری نے کہا ہے کہ وہ اپنے سابق شوہر اقبال انصاری کے خلاف کسی کو بات نہیں کرنے دیتیں اور اگر کوئی کچھ بُرا کہنے کی کوشش بھی کرتا ہے تو وہ اُنہیں روک دیتی ہیں۔

بشریٰ انصاری نے حال ہی میں اپنی بیٹی کے ہمراہ نجی ٹی وی چینل کے مارننگ شو میں بطورِ مہمان شرکت کی جہاں اُنہوں نے اپنے کیریئر، نجی زندگی اور سابق شوہر کے حوالے سے بات کی۔

سینیئر اداکارہ نے کہا کہ لوگ میرے سابق شوہر اقبال انصاری کے بارے میں غلط باتیں کرتے ہیں کہ وہ ظالم تھے یا بُرے شوہر تھے، اسی وجہ سے شادی نہیں چل سکی۔

اُنہوں نے کہا کہ اخلاقی طور پر میرا یہ فرض بنتا ہے کہ لوگوں کو اقبال انصاری کے خلاف باتیں کرنے سے منع کروں اور میں ایسا ہی کرتی ہوں، اگر کوئی میرے سامنے اُن کے بارے میں غلط بات کرتا ہے تو میں فوراََ روک دیتی ہوں۔

بشریٰ انصاری نے کہا کہ اقبال انصاری میری بیٹیوں کے باپ ہیں اور وہ ایک بہت اچھے والد ہیں، وہ ہمیشہ اپنی بیٹیوں کے ساتھ کھڑے رہتے ہیں، حالات چاہے جیسے بھی ہوں اُنہوں نے اپنی بیٹیوں کا ساتھ نہیں چھوڑا۔

سینیئر اداکارہ نے کہا کہ اقبال انصاری اور میرے درمیان جو بھی مسائل تھے وہ ہمارے ذاتی تھے، لوگوں کو کوئی حق نہیں کہ وہ اقبال انصاری کے خلاف باتیں کریں۔

اُنہوں نے مزید کہا کہ لوگ سوشل میڈیا پر بیٹھ کر باتیں کرتے ہیں، ان باتوں کا کوئی فائدہ نہیں بلکہ کسی کے خلاف باتیں کرنا غلط ہے۔

واضح رہے کہ بشریٰ انصاری نے سال 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جن سے اُن کی 2 بیٹیاں ہیں۔

اداکارہ نے سال 2019ء میں اقبال انصاری سے طلاق لے لی تھی جس کے بعد انہوں نے اداکار و ہدایتکار اقبال حسین سے دوسری شادی کی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …