google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 فیض حمید کیخلاف انکوائری کے نتائج کے بارے میں کچھ پتہ نہیں - UrduLead
پیر , دسمبر 23 2024

فیض حمید کیخلاف انکوائری کے نتائج کے بارے میں کچھ پتہ نہیں

سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کیخلاف اعلیٰ سطح کی انکوائری کے نتائج کے بارے میں تاحال کچھ پتہ نہیں چلا۔

 رواں سال اپریل کے وسط میں میڈیا کو سابق ڈی جی آئی ایس آئی کے خلاف اختیارات کے غلط استعمال کے الزامات کی تحقیقات کیلئے ایک میجر جنرل کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی انکوائری کے قیام کے بارے غیر رسمی آگاہی دی گئی تھی۔ 

نامعلوم وجوہات کی بنا پر فوجی حکام نے جنرل (ر) فیض کیخلاف انکوائری شروع کرنے کا باقاعدہ اعلان نہیں کیا تھا۔ تقریباً تمام معروف ٹی وی چینلز اور اخبارات نے نامعلوم ذرائع کے حوالے سے یہ خبر دی تھی۔ 

بتایا گیا ہے کہ فوجی حکام نے سپریم کورٹ کے حکم کے بعد اس کیس میں تحقیقات کا حکم دیا تھا جس میں ہائوسنگ سوسائٹی کے ایک مالک نے سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا جس میں جنرل فیض پر غیر قانونی طور پر ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارنے اور قیمتی سامان چوری کرنے کا الزام لگایا گیا تھا۔

 17 اپریل کو میڈیا کی ایک رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ پاک فوج میں خود احتسابی کا سخت اور انتہائی شفاف نظام موجود ہے اور اسی نظام کے تحت تمام الزامات کی بڑی سنجیدگی سے تحقیقات کی جاتی ہیں اور ذمہ داروں کو سخت سزائیں بھی دی جاتی ہیں تاکہ پاک فوج کا خود احتسابی کا نظام برقرار رہے۔

 8 نومبر 2023 کو ٹاپ سٹی کے مالک نے سپریم کورٹ میں ایک درخواست دائر کی جس میں انہوں نے جنرل ریٹائرڈ فیض پر اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرنے کا الزام لگایا۔ درخواست میں الزام لگایا گیا کہ 12 مئی 2017 کو جنرل فیض کے کہنے پر آئی ایس آئی حکام نے سٹی آفس اور ہائوسنگ سوسائٹی کے مالک کے گھر پر چھاپہ مارا تھا۔ 

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …