اتوار , ستمبر 13 2026
بریکنگ نیوز

تحریک انصاف آفیشل ویب سائٹ کی بندش کیخلاف عدالت پہنچ گئی

 پاکستان تحریک انصاف نے اپنی آفیشل ویب سائٹ غیر اعلانیہ طور پر بند کرنے کے خلاف اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی۔

پی ٹی آئی کے سیکریٹری جنرل عمر ایوب اور شبلی فراز کی جانب سے اسلام آباد ہائیکورٹ میں ویب سائٹ کی بندش کے خلاف درخواست دی گئی ہے جس میں اسے بحال کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ تحریک انصاف کی آفیشل ویب سائٹ انصاف ڈاٹ پی کے کو پاکستان میں بلاک کردیا گیا ہے، ویب سائٹ کا مقصد عوام کو تحریک انصاف کی سرگرمیوں سے آگاہ رکھنا تھا جبکہ اس پر پی ٹی آئی کا منشور، قیادت کی معلومات بھی عوام کو فراہم کی گئی تھی۔

درخواست میں کہا گیا ہے کہ عام انتخابات کے دوران عوام کو تحریک انصاف کے امیدواروں کی معلومات بھی ویب سائٹ کے ذریعے دی گئں تھیں، ویب سائٹ کی  بندش اور قدغن ائین کے آرٹیکل 17 کی خلاف ورزی ہے۔

عمر ایوب اور شبلی فراز نے درخواست میں استدعا کی ہے کہ فریقین کو تحریک انصاف کی ویب سائٹ سے قدغن ہٹانے اور بحال کرنے کے احکامات جاری کیے جائیں۔ درخواست میں سیکرٹری اطلاعت، چیئرمین پی ٹی اے اور سیکرٹری داخلہ کو فریق بنایا گیا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستانی موبائل صارف زونگ بنڈل مہنگائی کے بعد اپنے فون پر بڑھی ہوئی قیمتیں دیکھ رہا ہے

زونگ بنڈل مہنگائی: ہفتہ وار پیکجز میں 29 فیصد تک اضافہ، عام صارف کی جیب پر بوجھ

مالی سال 2026 میں زونگ کے ٹاپ 15 ہائبرڈ بنڈلز کی قیمتوں میں اوسطاً 14.4 …