جمعرات , اپریل 30 2026

سندھ میں گرمی کی چھٹیاں 14 اگست تک بڑھا دی گئیں

محکمہ تعلیم سندھ نے موسمی حالات کے پیش نظر اسکولوں میں موسم گرما کی تعطیلات 14 اگست تک بڑھانے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

وزیر تعلیم سندھ سید سردار علی شاہ کی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ 

وزیر تعلیم سید سردار علی شاہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ گرمی کی شدت اور شدید برسات کے امکان کو نظر میں رکھتے ہوئے تعطیلات میں اضافے کا فیصلہ کیا ہے۔ 

انھوں نے مزید کہا کہ اسکولوں میں 14 اگست کے حوالے سے سرگرمیوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کو جاری رکھا جائے گا۔ تمام نجی و سرکاری اسکول جشن آزادی کے حوالے سے پروگرامز منعقد کریں گے۔ 

تعطیلات کے بعد سندھ میں نیا تعلیمی سال 15 اگست سے شروع ہوگا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

اسلام آباد کی جامعات میں آن کیمپس کلاسز بحال

ایک ہفتے بعد معمولات زندگی اور تدریسی سرگرمیاں بحال اسلام آباد اور راولپنڈی کی بڑی …