منگل , دسمبر 2 2025

واٹس ایپ وائس میسج ٹرانسکرپشن فیچر کی آزمائش کے لیے تیار

انسٹنٹ میسجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ اپنے بِیٹا ورژن میں تمام اینڈرائیڈ ڈیوائسز کے لیے وائس میسج ٹرانسکرپشن کا فیچر متعارف کرانے جا رہا ہے۔

واٹس ایپ بِیٹا انفو کے مطابق تازہ ترین واٹس ایپ بِیٹا برائے اینڈرائیڈ ورژن 2.24.15.5 میں وائس میسج ٹرانسکرپشن کا فیچر شامل کیا جا رہا ہے۔ یہ فیچر متعدد زبانوں میں جاری کیا جائے گا۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ بِیٹا ورژن کے اپ ڈیٹ کیے جانے کے بعد ایپلی کیشن تصدیق کے لیے ایک پوپ-اپ ظاہر کرے گی جس میں بتایا جائے گا کہ آنے والے وائس میسجز کے لیے ٹرانسکرپٹس دستیاب ہیں۔

صارفین کو یہ پوپ-اپ ممکنہ طور پر اپ ڈیٹ کے بعد ایپ لانچ پر موصول ہوگا۔ اور فیچر کے استعمال کے لیے صارفین کو لیگوئج پیک یا وائس میسج ٹرانسکرپشن ڈاؤن لوڈ کرنے کی ضرورت ہوگی۔

یہ فیچر فی الحال پانچ زبانوں میں دستیاب ہوگا جن میں انگریزی، ہسپانوی، پرتگالی، روسی اور ہندی شامل ہیں۔

فیچر ایپ میں وائس نوٹ کا جائزہ لیتا ہے اور پھر ٹرانسکرپٹ پیش کرتا ہے۔ تمام ٹرانسکرپٹ صارف کے فون پر بنائے جانتے ہیں جبکہ وائس میسجز کو بھی انکرپٹڈ رکھا جائے گا۔

About Aftab Ahmed

Check Also

میٹا پر ذہنی صحت سے متعلق تحقیق دبانے کا الزام، امریکی اسکول ڈسٹرکٹس کے نئے انکشافات

امریکی اسکول ڈسٹرکٹس کی جانب سے میٹا اور دیگر سوشل میڈیا کمپنیوں کے خلاف دائر …