google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 کوہ سلیمان رینج میں موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

کوہ سلیمان رینج میں موسلادھار بارش اور لینڈ سلائیڈنگ

مشرقی بلوچستان کے کوہ سلیمان رینج میں موسلادھار بارش کے بعد چمن، ژوب مغل کوٹ سیکشن پر کوہ سلیمان کے دھانہ سر رینج میں لینڈ سلائیڈنگ ہوئی ہے۔

لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ژوب ڈیرہ اسماعیل خان شاہراہ دھانہ سر کے مقام پر بند ہے، بلوچستان کو خیبرپختونخوا سے ملانے والی این 70 ہائی وے بھی ٹریفک کے لیے بند ہے جبکہ بڑی تعداد میں گاڑیاں پھنس گئیں۔

پی ڈی ایم اے حکام نے پشاور، سوات، اسلام آباد اور پنڈی سے آنے والی ٹرانسپورٹ ڈی آئی خان پر روکنے کی ہدایات کی ہے، ژوب اور قلعہ سیف اللّٰہ جانے والی ٹرانسپورٹ کو بھی روکنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے حکام کے مطابق پھنسے مسافروں کو ریسکیو و ریلیف کے لیے ٹیمیں روانہ ہوگئی ہیں، لینڈ سلائیڈنگ کا ملبہ ہٹانے کے لیے کام کیا جارہا ہے۔

ضلع آواران کے مختلف علاقوں میں بھی شدید بارش ہوئی ہے، سیڈ ندی میں طغیانی کے باعث آواران کا جھاؤ سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے۔

لیویز حکام کے مطابق وھلی ندی میں طغیانی کے باعث آواران تربت روڈ بھی ٹریفک کے لیے بند ہوگئی۔

بلوچستان میں 5 روز سے جاری بارشوں سے اموات کی تعداد 6 ہوگئی ہے جبکہ 25 افراد زخمی ہوئے ہیں۔

دوسری جانب بٹگرام میں لرگام کے قریب ڈبل کیبن گاڑی کھائی میں جاگری، حادثے میں ڈرائیور جاں بحق اور 15 افراد زخمی ہوگئے، گاڑی میں سوار افراد سوڑگئی سے مکڑیا کنڈر جارہے تھے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …