جمعرات , جنوری 29 2026

وزیر اعظم شہباز شریف کا آج قوم سے خطاب کا امکان

وزیر اعظم شہباز شریف کے آج قوم سے خطاب کا امکان ہے۔

رپورٹس کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف بجٹ پر قوم کو اعتماد میں لیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف اپنے خطاب میں دورہ چین سے متعلق بھی بات کریں گے۔

گزشتہ روز ٹیکس اصلاحات اور معیشت کی ڈیجیٹائزیشن پر اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ٹیکس چوروں، نادہندگان اور ان کی معاونت کرنے والوں کا سدِباب کر کے چھوڑیں گے۔

انہوں نے کہا کہ بجٹ تیاری کے دوران واضح ہدایات دی تھیں کہ اشرافیہ کو ٹیکس دینا ہی ہوگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ اولین ترجیح ٹیکس کی شرح کم کرنا اور ٹیکس دینے والوں کی تعداد بڑھانا ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

لائیو ٹی وی شو میں ٹک ٹاکرز لڑائی وائرل

ایک نجی ٹی وی چینل کے لائیو پروگرام میں دو ٹک ٹاکرز کے درمیان شدید …