google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 ٹیکس فراڈ اور چوری میں ملوث افراد کو دس سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا تجویز - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

ٹیکس فراڈ اور چوری میں ملوث افراد کو دس سال قید اور بھاری جرمانے کی سزا تجویز

 وفاقی حکومت نے ٹیکس فراڈ اور ٹیکس چوروں کو بھاری جرمانے اور دس سال تک قید کی سزائیں دینے کے قانون متعارف کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت نے آئندہ مالی سال کے بجٹ میں ٹیکس فراڈ کرنے والوں اور ٹیکس چوروں پر پچیس ہزار روپے یا چوری شدہ ٹیکس کی مالیت کے برابر سو فیصد جرمانہ عائد کرنے اور اس کے لیے فنانس بل کے ذریعے سیلز ٹیکس ایکٹ میں ترامیم کی تجویز دی ہے۔

تجویز میں بتایا گیا ہے جو لوگ ٹیکس چوری یا ٹیکس فراڈ میں ملوث ہونگے ان پر پچیس ہزار روپے یا چوری کردہ ٹیکس کی رقم کے سو فیصد کے برابر میں سے جو زیادہ رقم بنے گی وہ جرمانہ عائد ہوگا اور انکے خلاف اسپیشل جج پراسیکیوشن کرے گا.

حکومت کی تجویز ہے کہ پچاس کروڑ روپے مالیت تک کی ٹیکس چوری یا ٹیکس فراڈ کا جرم ثابت ہونے پر ملزم کو پانچ سال تک قید کی سزا دی جائے گی اور اگر ٹیکس فراڈ یا ٹیکس چوری کی مالیت ایک ارب یا پھر اس سے زائد ہوگی تو اس صورت میں دس سال قید کی سزا دی جاسکے گی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …