پیر , اکتوبر 13 2025

پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس میں وزراء اور اپوزیشن ارکان میں ہاتھا پائی

پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس میں وزراء اور اپوزیشن ارکان کے درمیان ہاتھا پائی ہوگئی، جس کے بعد  اسمبلی کی سیکیورٹی ایوان میں آ گئی۔

وزیر خزانہ پنجاب مجتبیٰ شجاع الرحمان کی تقریر کے دوران اپوزیشن ارکان کی جانب سے شور شرابا کیا گیا اور نعرے بھی لگائے گئے، اپوزیشن ارکان نے بجٹ کی کاپیاں پھاڑ دیں۔

اپوزیشن ارکان اسپیکر ڈائس کے اطراف جمع ہوئے اور اسپیکر ڈائس کے سامنے بجٹ کی کاپیاں اچھال دیں، اپوزیشن ارکان نے اسپیکر ڈائس کے سامنے نعرے بھی لگائے۔

حکومتی اراکین اور وزراء جب اپوزیشن کو سمجھانے کیلئے آگے بڑھے تو اس دوران اراکین میں پہلے تلخ کلامی ہوئی اس کے بعد نوبت ہاتھا پائی تک آگئی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں شدید مندی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی دیکھی …