google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 دلجیت دوسانجھ کی شادی چھپانے کی وجہ ایمی ورک نے بتادی  - UrduLead
ہفتہ , جنوری 11 2025

دلجیت دوسانجھ کی شادی چھپانے کی وجہ ایمی ورک نے بتادی 

بھارتی اداکار و گلوکار دلجیت دوسانجھ سے متعلق یہ اطلاعات سامنے آتی رہی ہیں کہ وہ شادی شدہ ہیں، تاہم اب انکے دوست نے انکی شادی چھپانے کی وجہ بھی بتادی۔ 

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق ایمی ورک نے انکشاف کیا ہے کہ اداکار نے اپنی فیملی کو حفاظتی اقدامات کے طور پر چھپایا ہوا ہے۔ 

عالمی شہرت یافتہ اداکار دلجیت دوسانجھ کی ازدواجی حیثیت کے بارے میں مختلف افواہیں گردش رہی ہیں اور کئی میں یہ تو یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ شادی شدہ ہیں، انہوں نے بھارتی نژاد امریکی خاتون سے شادی کی ہوئی ہے۔ 

تاہم اب اداکار ایمی ورک نے اس حوالے سے اشارہ دیا ہے کہ دلجیت کی اپنی فیملی کو لوگوں کی نظروں سے دور رکھنے کی کوئی وجہ ہوسکتی ہے۔

ایمی ورک کا کہنا تھا کہ آپ کسی کو نہیں روک سکتے۔ اگر ہم دلجیت کے نقطہ نظر سے دیکھیں تو یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے۔ ان کی فیملی ہے اور ہو سکتا ہے کہ اس کی کوئی وجہ ہو کہ وہ انہیں دنیا کے سامنے نہیں لارہے۔ 

انہوں نے کہا کہ میری بھی ایک بیوی اور بیٹی ہے اور میں بھی نہیں چاہتا کہ وہ لوگ دنیا کے سامنے آئیں۔ 

ایمی کا کہنا تھا کہ گھر کے لوگ کہیں بھی گھوم پھر سکتے ہیں، ایسے میں کسی کو معلوم نہیں ہوتا کہ ایمی کے گھر والے ہیں یا پھر دلجیت کے گھر والے ہیں کیونکہ اگر عوامی مقامات پر لوگوں کو اسٹار کی فیملی کا پتہ لگ جائے تو انہیں اس صورتحال میں پریشانی کا بھی سامنا ہوسکتا ہے۔ 

انہوں نے اپنی بات جاری رکھتے ہوئے کہا کہ اسٹارز کے دوست بھی ہوتے ہیں اور دشمن بھی، لہٰذا اسٹارز کے گھر والے ناخوشگوار صورتحال سے نہ گزریں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ایک ہفتے میں 18 اشیائے ضروریہ مزید مہنگی

ملک میں  ایک ہفتے کے دوران 18 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا۔ وفاقی …