ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

رواں سال کا پانچواں پولیو کیس کوئٹہ سے رپورٹ

 پاکستان میں رواں سال کا پانچواں پولیو کیس بلوچستان کے ضلع کوئٹہ میں رپورٹ ہوا ہے۔

اس کیس میں دو سال کی عمر کے متاثرہ بچے میں معذوری کی علامات 29 اپریل کو ٹانگوں میں ظاہر ہوئیں، بچہ مزید بیمار ہوتا گیا، معذوری بازو تک پھیل گئی اور بدقسمتی سے کچھ ہفتوں بعد کراچی کے ایک ہسپتال میں فوت ہوگیا۔

قومی ادارہ صحت میں قائم انسداد پولیو لیبارٹری کے مطابق بچے، اس کے بھائی اور گھر میں ساتھ رہنے والے کزن سے لیے گئے نمونوں میں پولیو وائرس کی تصدیق ہوئی، 

نمونوں میں پائے گئے پولیو وائرس کا تعلق سرحد پار سے آئے وائے بی تھری اے پولیو وائرس کلسٹر سے ہے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ڈینگی سے بچاؤ کے لیے مچھر دانی استعمال

ڈینگی بخار سے بچاؤ: ماہرین کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اپنانے کی اپیل

ملک بھر میں مون سون کے موسم کے بعد ڈینگی بخار کے پھیلاؤ کے خدشات …