google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 افغانستان نے ٹی20 ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کو پہلی بار شکست دیدی - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

افغانستان نے ٹی20 ورلڈکپ میں نیوزی لینڈ کو پہلی بار شکست دیدی

افغانستان نے ٹی20 ورلڈکپ 2024 میں نیوزی لینڈ کو 84 رنز سے شکست دیکر ایونٹ میں مسلسل دوسری کامیابی حاصل کرلی۔

ٹی20 ورلڈکپ کا 14ویں میچ گروپ سی کی ٹیموں کے درمیان پروویڈنس کے گیانا نیشنل اسٹیڈیم میں ہوا۔

افغانستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 6 وکٹ کے نقصان پر 159 رنز بنائے جس کے جواب میں نیوزی لینڈ کی پوری ٹیم 15.2 اوورز میں 75 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔

افغانستان کے اوپننگ بلے باز رحمٰن اللہ گرباز کو 88 رنز کی جارحانہ اننگز کھیلنے پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا، جب کہ باؤلنگ میں کپتان راشد خان اور فضل الحق فاروقی نے 4،4 وکٹیں حاصل کیں۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …