ہفتہ , ستمبر 12 2026
بریکنگ نیوز

صدر مملکت نے قومی اقتصادی کونسل تشکیل دے دی

صدر مملکت آصف زرداری نے وزیراعظم کی ایڈوائس پر قومی اقتصادی کونسل (این ای سی) تشکیل دے دی جس میں وزیر اعظم چیئرمین اور چاروں صوبائی وزرائے اعلیٰ رکن ہوں گے۔

کونسل کے قانونی اراکین میں وفاقی وزرا اسحٰق ڈار، خواجہ آصف، احسن اقبال، محمد اورنگزیب شامل ہوں گے۔

پنجاب سے مریم اورنگزیب اور بلوچستان سے صوبائی وزیر ظہور احمد بھی کونسل کے رکن ہوں گے۔

سندھ سے صوبائی وزیر جام خان شورو اور خیبر پختونخوا کے مشیر خزانہ مزمل اسلم بھی قومی اقتصادی کونسل کے رکن ہوں گے۔

About Aftab Ahmed

Check Also

پیٹرولیم لیوی میں کمی سے متعلق تجویز اور پیٹرول پمپ پر ایندھن کی قیمتوں کو ظاہر کرتا ہوا بورڈ

پیٹرولیم لیوی میں کمی: حکومت کا 1500 ارب روپے کے متبادل ذرائع آمدن کا منصوبہ زیرِ غور

حکومت جماعتِ اسلامی کی اس تجویز پر غور کر رہی ہے جس کے تحت پیٹرولیم …