google.com, pub-3199947851844297, DIRECT, f08c47fec0942fa0 امریکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ - UrduLead
منگل , دسمبر 24 2024

امریکا کا پاکستان کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 کے 11ویں میچ میں امریکا نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ 

ٹاس کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے امریکا کے کپتان مونینک پٹیل کا کہنا تھا کہ کینیڈا کے خلاف جیت شاندار رہی تھی۔ جیت کے تسلسل کو برقرار رکھیں گے۔ 

پاکستان ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا کہ اگر ٹاس جیت جاتے تو بولنگ کرتے، چار فاسٹ بولرز کے ساتھ میدان میں اتر رہے ہیں۔

قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، اعظم خان، فخر زمان ، حارث رؤف، افتخار احمد، محمد عامر، محمد رضوان، نسیم شاہ، شاداب خان ، شاہین آفریدی اور عثمان خان شامل ہیں۔

امریکی ٹیم کی قیادت مونینک پٹیل کر رہے ہیں، ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں ایرون جونز ، اسٹیون ٹیلر، آندریس غوث، نوتوش کینجی، محمد علی خان، جیسی خان، کورے اینڈرسن، نتیش کمار، ہرمیت سنگھ اور سوراب نریش شامل ہیں۔

آئی سی سی ٹی20 ورلڈکپ میں گرین شرٹس کا آج پہلا امتحان ہے۔ پاکستان آج میزبان امریکا کے خلاف ڈیلاس میں مدمقابل ہے۔ 

دوسری جانب ایونٹ کی شریک میزبان ٹیم امریکا نے پہلے میچ میں کینیڈا کو شکست دی تھی۔

قومی آل راؤنڈر عماد وسیم سائیڈ اسٹرین انجری باعث پہلے میچ سے باہر ہوگئے ہیں۔ 

واضح رہے کہ پہلی بار ایونٹ میں شرکت کرنے والی امریکی ٹیم نے گزشتہ ماہ بنگلادیش کو ٹی 20 سیریز میں شکست دی تھی۔

About Aftab Ahmed

Check Also

ملک کاروبار دوست نہیں رہا: پاکستان بزنس فورم

پاکستان بزنس فورم نے سال 2024 کو بزنس کمیونٹی اور عوام کے لیے مشکل ترین …